ایشیاء کپ کا آج سے دبئی میں آغاز

ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کل سے دبئی میں شروع آغاز ہوگا جبکہ ٹرافی کی تقریب رونمائی آج ہوگی۔ ایونٹ میں ہندوستان‘ پاکستان، سری لنکا، بنگلا دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل حصہ لے رہی ہیں۔ گروپ اے میں ہندوستان‘ پاکستان اور ہانگ کانگ کو رکھا گیاہے جبکہ بی گروپ بنگلا دیش، سری لنکا اور افغانستان پر مشتمل ہے۔ ہر گروپ سے 2 ٹیمیں سوپر فور مرحلے میں جگہ بنائیں گی۔ افتتاحی میچ بنگلا دیش اور سری لنکا کے درمیان ہوگا۔ پاکستانی ٹیم اتوار کو پہلا میچ ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی جبکہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 19 ستمبر کو مقابلہ ہوگا اور فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی ٹیم 18 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف اپنا پہلا میاچ کھیلے گی۔ کل افتتاحی مقابلہ میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ سری لنکا کی قیادت تجربہ کار آل رائونڈر انجیلو میتھیوز جبکہ مشرفی مرتضیٰ بنگلہ دیش کی قیادت کریں گے۔ سری لنکا نے ایونٹ کیلئے تجربہ کار فاسٹ بولر لست ملنگا کو بھی اسکواڈ میں جگہ فراہم کی جو طویل عرصہ بعد ونڈے کرکٹ میں واپسی کریںگے۔ میاچ کے آغاز سے قبل سری لنکا کو اس وقت شدید جھٹکا لگا جب آل رائونڈر دنوشکا گونا تھیلاکا کمر میں تکلیف کی وجہ سے ایشیاء کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ انہیں علاج کیلئے واپس کولمبو بھیج دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ آل رائونڈر شیہان جے سوریا کو شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب بنگلہ دیش کو بھی فٹنس مسائل کا سامناہے۔ اسٹار آل رائونڈر شکیب الحسن کی شرکت بھی غیریقینی ہے۔ دونوں ٹیموں کی بہتر کارکردگی کا زیادہ تر انحصار تجربہ کار کھلاڑیوں پر رہے گا۔ میاچ ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق شام 5 بجے سے کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں