ایک شخص نے دوسری لڑکی پیدا ہونے پر اسے بلندی سے نیچے دھکیل دیا

ایک شخص جو اولادِ نرینہ نہ ہونے پر کافی مایوس تھا اس نے مبینہ طور پر اپنی 18 ماہ کی بچی کو اپنے مکان کے بلند مقام سے نیچے دھکیل دیا ۔ یہ واقعہ اترپردیش کے گاؤں میں اس وقت پیش آیا جب اس شخص کی اہلیہ نے ایک اور لڑکی کو جنم دیا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ شیر خوار اس واقعہ میں شدید طور پر زخمی ہوگئی ، واقعہ پربوہاتی گاؤں میں پیش آیا تھا۔ یہ سبی بی گنج پولیس اسٹیشن حدود میں واقع ہے۔ بچی کو کل شام اسپتال میں شریک کردیا گیا ۔ اس کا باپ گنگوار جو حالت ِ نشہ میں تھا ، اسے گرفتار کرلیا گیا ۔ عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ گاؤں والوں نے بتایا کہ پانچ یوم قبل جب اس شخص کی بیوی کو دوسری لڑکی پیدا ہوئی تب سے گھر میں کشیدگی بڑھ گئی تھی ۔ جمعرات کو اروند اپنی بچی کو لے کر بلند مقام پر گیا اور اسے نیچے دھکیل دیا ۔ ایس پی ابھی منیو سنگھ نے بتایا کہ پولیس انسپکٹر انچارج ایریا نے اقدامِ قتل کا کیس درج کیا ہے ، کیوںکہ خاندان اس کے بارے میں سامنے نہیں آیا۔

جواب چھوڑیں