خاتون کو شدید طور پر زدوکوب کرنے والے شخص کے خلاف کارروائی کی جائے : راج ناتھ سنگھ

وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج دہلی پولیس کمشنر امولیہ پٹنائک کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس شخص کے خلاف کارروائی کی جائے جس نے ایک خاتون کو شدید طور پر زدوکوب کیا تھا ، جس کا ویڈیو وائرل ہوگیا ہے۔ وزیر داخلہ کا حکم اس وقت سامنے آیا جب ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آیا تھا۔ میں نے اس ویڈیو کا نوٹ لیا ہے جس میں ایک نوجوان نے شدید طور پر ایک خاتون کی پٹائی کی تھی۔ میں نے دہلی پولیس کمشنر سے فون پر بات چیت کی ہے اور انہیں ہدایت دی ہے کہ اس تعلق سے ضروری کارروائی کی جائے ۔ سنگھ نے یہ بات ٹوئٹ کی ۔ میڈیا رپورٹ کے بموجب مغربی دہلی کی پولیس نے روہت سنگھ ٹومر کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کی ہے ، خاتون کی شکایت پر جس نے ویڈیو کا مشاہدہ کیا تھا ، یہ کارروائی شروع کردی ۔

جواب چھوڑیں