روہت شرما کی زیرقیادت ہندوستانی ٹیم کی دبئی آمد

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما اور دیگر کھلاڑی جمعہ کی صبح ممبئی سے دبئی پہنچ گئے۔ روہت شرما شام کو دبئی اسٹیڈیم میں سرفراز احمد اور دیگر کپتانوں کے ساتھ ایشیاء کپ ٹرافی کی رونمائی میں حصہ لیں گے۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم 12 سال کے طویل عرصہ کے بعد متحدہ عرب امارات آئی ہے۔ ویراٹ کوہلی ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔ سلیکٹرز نے کوہلی کو ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے پہلے آرام دیتے ہوئے ایشیاء کپ کھیلنے والی ٹیم میں شامل نہیں کیاہے۔ پاکستان کے سابق کپتان رمیز راجا نے کہاکہ کوہلی انگلینڈ کے خلاف سیریز میں اچھی فارم میں رہے ہیں اگر وہ ایشیاء کپ کھیلتے تو وہ اور انڈین ٹیم زبردست حوصلے کے ساتھ آسٹریلیا کے خلاف آنے والی سیریز میں حصہ لیتی۔ نہ صرف شائقین بلکہ کامنٹیٹرز کے نقطہ نظر سے بھی کوہلی کا ایشیاء کپ میں نہ آنا مایوسی کا سبب بنا ہے کیونکہ کامنٹیٹرز بھی ان کی مثبت انداز کی بیٹنگ کو بیان کرتے ہوئے اچھا محسوس کرتے ہیں لہذا انہیں بھی مایوسی ہوئی ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کا میچ 19 ستمبر کو ہوگا۔ روایتی حریف سوپر 4 میں بھی مدمقابل ہوں گے۔ فائنل میں پہنچنے پر شائقین کو ٹورنامنٹ میں ان کا تیسرا میچ بھی دیکھنے کو مل سکتاہے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم شاداب خان پر انحصار کرے گی۔ ہندوستانی ٹیم کو اسپن بولنگ کے شعبہ میں 3 اسپنرز اکشر پٹیل، کلدیپ یادو اور چاہل کی خدمات حاصل ہیں۔ انجیلو میتھیوز کی سری لنکن ٹیم میں 36 سالہ دلروان پریرا کی مدد امیلو افانسو کریں گے جبکہ فاسٹ بولر مشرفی مرتضیٰ بنگلہ دیش کے اسکواڈ میں تجربے کار شکیب الحسن کے ساتھ نظام السلام اور مہدی حسن کے ساتھ دبئی پہنچے ہیں۔ افغانستان کی ٹیم چار اسپنرز راشد خان، سمیع اللہ شنواری اور مجیب الرحمٰن کے ساتھ عرب امارات پہنچی ہے۔

جواب چھوڑیں