سچن ٹنڈولکر‘ تامل اداکارہ سری ریڈکے الزامات کا نیا شکار

 سوشل میڈیا پر متعدد مشہور شخصیات کو نشانہ بنانے کے بعد تامل سنیما کی اداکارہ سری ریڈی نے ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر کو نشانہ بنا ڈالا ہے۔ فیس بک پر اپنی پوسٹ میں سری ریڈی نے الزام عائد کیاکہ جب وہ حیدرآباد آئے تھے تو ان میں اور ایک پرکشش لڑکی میں معاشقہ چل رہا تھا۔ سری ریڈی نے الزام عائد کرتے ہوئے مزید لکھاکہ چموندیشور سوامی نے اس معاشقے کیلئے درمیان کے آدمی کا کردار ادا کیا تھا۔ تاہم سچن تنڈولکر نے اس تعلق سے اپنی کسی رائے کا اظہار نہیں کیا۔

جواب چھوڑیں