محمد کیف نے کٹرینہ کیف سے رشتے پر خاموشی توڑدی

سابق ہندوستانی کرکٹر محمد کیف نے سوشل میڈیا پر اپنے اوراداکارہ کٹرینہ کیف کے درمیان رشتے کے تعلق سے گردش کرنے والی افواہوں پر بالآخر خاموشی توڑدی۔ ٹوئٹر پر ’ہیش ٹیگ آسک کیف‘ میں سوشل میڈیا صارفین نے کرکٹر محمد کیف سے ان کے اور اداکارہ کٹرینہ کیف کے درمیان رشتے کے تعلق سے کئی سوالات پوچھے۔ ایک صارف نے محمد کیف سے پوچھا ’’سر آپ کا اور کٹرینہ کیف کا رشتہ کیاہے؟ اور اگر آپ دونوں کے درمیان کوئی رشتہ نہیں ہے تو کیا مستقبل میں کوئی رشتہ بننے کی امید ہے؟‘‘ محمد کیف نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ’’میرے اور کٹرینہ کے درمیان کوئی رشتہ نہیں، میں پہلے ہی ایک خوشگوار شادی شدہ زندگی گزار رہا ہوں لیکن میں نے کٹرینہ کے نام کے حوالہ سے ایک دلچسپ کہانی سنی ہے اور اس کہانی کے مطابق کٹرینہ کا تعلق میرے نام کے ساتھ ہے۔‘ کٹرینہ کیف کے نام میں شامل ’کیف‘ کے پیچھے انتہائی دلچسپ کہانی ہے، کٹرینہ کیف کے والد محمد کیف کا تعلق کشمیر سے اور والدہ سوزانا ٹور کیوٹے کا تعلق برطانیہ سے ہے۔ ہندوستان آنے کے بعد کٹرینہ کیف نے اپنا خاندانی نام ٹورکیوٹے سے تبدیل کرکے ’کیف‘ کرلیا تھا۔

جواب چھوڑیں