ورلڈکپ تک دھونی کا ٹیم میں رہنا ضروری: سہواگ

سابق ہندوستانی کرکٹر ویریندر سہواگ نے وکٹ کیپر و بلے بازمہیندر سنگھ دھونی کو 2019 میں ہونے والے ورلڈ کپ تک ہندوستان کی ونڈے کرکٹ ٹیم کا حصہ بنے رہنے کی حمایت کی ہے۔ دھماکہ خیز بلے باز سہواگ نے کہا کہ اگرچہ دھونی آئندہ ورلڈکپ کے فائنل تک 38 سال کے ہوجائیں گے لیکن اْن کا ونڈے کیریر شاندار رہا ہے جس میں ان کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم کا 2011 میں ورلڈکپ جیت کر ورلڈ چمپئن بننا بھی شامل ہے ۔ یہ قابل ذکر ہے کہ انگلینڈ میں حال ہی میں کھیلے گئے ونڈے سیریز کے دوران دھونی کی کارکردگی کے بارے میں اْن کی سخت نقظہ چینی ہوئی تھی ۔ ہندوستانی ٹیم منیجمنٹ کی جانب سے اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ملا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف اول ٹسٹ میں سنچری بنانے والے نوجوان وکٹ کیپرو بلے باز ریشب پنت کو دھونی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ دھونی کے سابق ساتھی سہواگ کا خیال ہے کہ سابق کپتان دھونی کا آئندہ والڈکپ تک ہندوستان کی ونڈے ٹیم میں رہنا ضروری ہے ۔ سہواگ نے کہاکہ میری ذاتی رائے میں دھونی کو 2019 ورلڈکپ تک ٹیم کا کا حصہ بنے رہنا چاہئے۔

جواب چھوڑیں