پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ جاری

 پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جمعہ کے دن نئی اونچائی پر پہنچ گئیں۔ روپیہ کی قدر گھٹ رہی ہے اور بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کے دام بڑھ رہے ہیں۔ سرکاری تیل کمپنیوں کے بموجب پٹرول کی قیمت فی لیٹر 28پیسے اور ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 25 پیسے بڑھ گئی۔ دہلی میں پٹرول اب 81.28 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 73.30 روپے فی لیٹر بک رہا ہے۔

جواب چھوڑیں