کشمیر میں بس کھائی میں گرپڑی‘ 17 ہلاک

منی بس دریائے چناب میں گرپڑنے سے 17 افراد ہلاک ہوئے۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ حادثہ میں دیگر 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ 12 نعشیں برآمد کرلی گئی ہیں جبکہ 5 نے بعدازاں دم توڑا۔ 8 شدید زخمی مسافرین کو علاج کے لئے جموں شہر لایا گیا۔ پی ٹی آئی جموں وکشمیر کے ضلع کشتوار میں جمعہ کے دن ایک منی بس کے سڑک سے پھسل کر کھائی میں گرجانے کے حادثہ میں کم ازکم 13 مسافر ہلاک اور دیگر 13 زخمی ہوگئے۔ حادثہ ٹھکرال کے قریب دندارن میں پیش آیا جہاں کیشون علاقہ سے کشتوار جانے والی بس کے ڈرائیور نے کنٹرول کھودیا اور گاری 300 فیٹ گہری کھائی میں جاگری۔ جمعہ کی صبح یہ حادثہ دریائے چناب کے شکم کے قریب پیش آیا۔ بچاؤ ٹیم کے سربراہ ایس ایس پی کشتوار راجندر گپتا نے بتایا کہ تاحال 13 ہلاکتوں کی توثیق ہوچکی ہے جبکہ دیگر 13 زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بس میں 30 سے زائد مسافر سوار تھے۔ کشتوار کے ڈپٹی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے کہا کہ مرنے والوں کے ورثا کو فی کس 5 لاکھ روپے ایکس گریشیا ریلیف اور ہر زخمی کو 50 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ کشتوار میں گذشتہ ایک ماہ میں یہ تیسرا بڑا حادثہ ہے۔

جواب چھوڑیں