اسٹیو اسمتھ نے گرل فرینڈ سے شادی کرلی

آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ نے اپنی گرل فرینڈ ڈینی ویلیس سے آج شادی کرلی۔ شادی کی تقریب آسٹریلیا کے ساوتھرن ہائی لینڈ میں منعقد ہوئی۔ واضح رہے کہ جاریہ برس فروری میں ایلن بارڈر میڈل حاصل کرنے کے بعد اسمتھ اور ان کی گرل فرینڈ نے اعلان کیا تھاکہ ان کا ارادہ جاریہ برس شادی کرنے کا ہے۔ اسمتھ اور ولیس نے جولائی 2017 میں منگنی کی تھی۔ اسمتھ نے انسٹا گرام پر مداحوں کو یہ جانکاری دی۔ تقریب میں ساتھی کرکٹرس فنچ‘ عثمان خواجہ‘ ناتھن لیون‘ مشل مارش‘ پیاٹ کیومنس اور ہنرکس نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں