سابق ٹینس اسٹار اسٹیفی گراف‘ این جی او بنائیں گی

جرمنی کی سابق خاتون ٹینس اسٹار اسٹیفی گراف نے جنگ میں متاثر ہونے والے بچوں کی فلاح وبہبود کیلئے این جی او بنانے کا اعلان کیاہے۔ 22 مرتبہ گرانڈ سلام ٹائٹل کی فاتح اور مسلسل 377 ہفتے نمبر ون کھلاڑی رہنے کا ریکار ڈ بنانے والی سابق عظیم کھلاڑی اسٹیفی گراف نے گزشتہ دنوں یونیورسٹی آف ہیمبرگ کا دورہ کیا جہاں ان کی ملاقات بچوں کے سائیکالوجسٹ پیٹر ریڈیسر سے ہوئی جو جنگ سے متاثرہ بچوں کیلئے کام کررہے ہیں ۔ ان کی باتوں اور اقدامات سے متاثر ہوکر اسٹیفی گراف نے ’’چلڈرن فار ٹومارو‘‘ کے نام سے این جی او بنانے کا اعلان کیا ہے ۔

جواب چھوڑیں