سعودی عرب کی مصالحت اریٹریا اور ایتھوپیا میں صلح کا معاہدہ

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ’انتونیو گوٹیرس‘ کو افریقی ملکوں ایتھوپیا اور اریٹریا کے درمیان کئی سال بعد ہونے والی صلح کے معاہدے میں شرکت کی دعوت دی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دونوں افریقی ملکوں کے درمیان بیس سال کے بعد صلح کا معاہدہ ہو رہا ہے۔ معاہدے کی تقریب سعودی عرب کی میزبانی میں جدہ میں ہوگی۔خیال رہے کہ اریٹریا اور ایتھوپیا 20 سال تک حالت جنگ میں رہے ہیں۔ دو ماہ قبل دونوں ملکوں نے طویل کشیدگی ختم کرتے ہوئے تعلقات کے ایک نئے باب کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔ایتھوپیا کے وزیراعظم آبی احمد اور اریٹریا کے صدر ایسیاس افورقی نے اسمرہ میں ہونے والی تاریخی ملاقات میں امن معاہدے کا اعلان کیا تھا۔

جواب چھوڑیں