سلطان العلوم کیمپس میں انسداد خودکشی پر شعور بیداری پروگرام

سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے آج غلام احمد آڈیٹیوریم میں ’’ خودکشی کے انسداد کیلئے مل جل کر کام کرنے‘‘ کے موضوع پر شعور بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ کیمپس کے ماہر نفسیات ڈاکٹر ایم سمن رائے نے خودکشی کی وجوہات اور اس کا کس طرح مقابلہ کیا جاسکتا ہے ، سے متعلق طلبہ کو واقف کروایا ۔ انہوںنے طلبہ کو خودکشی کے انسداد کے لئے حلف بھی دلایا ۔ سنگررتیش نے کلچرل پروگرام پیش کیا ۔ ڈاکٹر ایم سمن رائے نے کہا کہ زندگی خدا کی دی ہوئی نعمت ہے ۔ ذہنی تناؤ دیگر وجوہات کے باعث خودکشی نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں نشیب اور فراز آتے رہتے ہیں ۔ ان حالات کا خندہ پیشانی سے سامنا کرنا چاہئے ۔ انہوںنے پاور پوانٹ پریزنٹیشن کے ذریعہ طلبہ کو خودکشی کے مختلف وجوہات پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ طلبہ کو ہمیشہ والدین، اپنے رشتہ داروں ، ساتھ میں پڑھنے والوں اور دیگر کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنا چاہئے ۔ انہیں ہمیشہ مثبت انداز میں سوچنا چاہئے ۔ اس پروگرام میں بحیثیت مہمانان خصوصی اعزازی سکریٹری سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی ظفر جاوید ، ڈائرکٹر ایم جے ای ٹی پروفیسر بشیر احمد، پرنسپل غلام احمد کالج آف بزنس اڈمنسٹریشن، محترمہ پروفیسر ویبھا آستھانہ ، پرنسپل سلطان العلوم کالج آف لا، ڈاکٹر وینکٹیشور ، رجسٹرار نرسمہا راؤ، پرنسپل سلطان العلوم جونیر کالج شیخ مصطفی کے علاوہ طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

جواب چھوڑیں