سوپر طوفان مانگ کھوٹ فلپائن سے ٹکرا گیا

انتہائی طاقتور سمندری طوفان مانگکھوٹ آج صبح شمالی فلپائنی صوبے کاگایان کے علاقے باگاؤ سے ٹکرا گیا۔ رواں برس کا یہ سب سے طاقتور طوفان اب دیگر علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔ انتہائی شدید باد و باراں کے ساتھ زوردار جھکڑوں کی رفتار ڈھائی سو کلو میٹر فی گھنٹہ سے زائد ہے۔ اس طوفان سے چالیس لاکھ افراد سے زائد بجلی کی فراہمی سے محروم ہو چکے ہیں۔ منیلا حکام نے ہلاکتوں کا بتایا ہے لیکن اْن کی تعداد کی تفصیل نہیں بتائی۔ اْدھر چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ میں بھی حفاظتی انتظامات کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ کل اتوار کو اس طوفان کے جھکڑ اور موسلادھار بارش وہاں پہنچ رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں