پٹرول کی قیمتوںمیں اضافہ، مرکز کی غلط پالیسیاں ذمہ دار: برندا کرت

سی پی آئی (ایم) بولٹ بیورو کی رکن برندا کرت نے الزام عائد کیا کہ مرکز کی بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کی غلط پالیسیوں کے نتیجہ میں ملک میں پٹرول و ڈیزل کی قیمتو ںمیں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے واضح کردیا کہ ’’سیاسی متبادل‘‘ کی تشکیل کے لیے مساعی جاری ہیں۔ہفتہ کے روز اے پی یو ڈبلیو آئی کی جانب سے منعقدہ صحافت سے ملاقات پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے تاریخی اضافہ کے لیے وزیراعظم مودی کو مبارکباد دی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز نے اضافی ایکسائز ڈیوٹی عائد کرتے ہوئے2015-16ء کے دوران پٹرولیم مصنوعات پر 1.78 لاکھ کروڑ روپئے وصول کیے۔مرکزی حکومت کو بی جے پی اور آر ایس ایس کا مشترکہ وینچر قرار دیتے ہوئے انہوں نے مرکز کی اقتصادی پالیسیوں کی مذمت کی جو بوجھ بن گئیں اور جی ایس ٹی اور نوٹ بندی سے عام آدمی کو دوہرا جھٹکہ لگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کو بچانے مودی کو وزیراعظم کے عہدہ سے برطرف کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو بھی بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر ہی عمل پیرا ہیں۔ بائیں بازو اور ہم خیال جماعتیں جنا سینا پارٹی کے ساتھ کام کریں گے جسے اداکار سے سیاستدان بنے پون کلیان نے قائم کیا ہے جو مودی زیرقیادت این ڈی اے حکومت او ر ریاست کی چندرابابو نائیڈو حکومت کے خلاف ہے۔

جواب چھوڑیں