ہندوستانی ٹیم ‘ایشیاء کپ جیت سکتی ہے:گنگولی

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے کہاکہ ہندوستان ہفتہ کے روز سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہورہے ایشیاء کپ میں جیت کا دعویدار ہے۔ گنگولی نے ایڈن گارڈنس اسٹیڈیم میں کہاکہ ہندوستان کی ٹیم اچھی ہے‘ وہ ایشیاء کپ میں اچھا کرے گی۔ ایشیاء کپ کے پہلے میچ میں ہفتہ کو سری لنکا کا سامنا بنگلہ دیش سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں ہندوستان کے کپتان اور موجودہ دور میں ملک کے بہترین بلے باز ویراٹ کوہلی نہیں کھیل رہے ہیں۔ کوہلی کی غیرموجودگی میں روہت شرما کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیاہے۔ ہندوستانی ٹیم اپنا پہلا میچ منگل کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی جبکہ دوسرے ہی دن ہندوستان کا سامنا پاکستان سے ہوگا۔ سابق کپتان گنگولی نے کہاکہ ہندوستان‘ انگلینڈ میں بے شک اچھا نہیں کرسکا ہو لیکن محدود اووروں میں یہ ٹاپ ٹیم ہے۔ وہیں روہت کی کپتانی پر گنگولی نے کہا کہ ایک کپتان کے طورپر ان کا ریکارڈ شاندار ہے۔ اس لئے مجھے ان سے اچھے مظاہرہ کی امید ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوہلی کے رہنے سے ٹیم ہمیشہ مضبوط ہوتی ہے لیکن نہ رہنے سے بھی ٹیم جیت حاصل کرنے کی قابلیت رکھتی ہے کیونکہ ٹیم میں مزید کئی میاچ وونگ کھلاڑی موجود ہیں۔

جواب چھوڑیں