تمیم اقبال کلائی میں فریکچر کے باعث ایشیاء کپ سے باہر

 سری لنکا کے خلاف دبئی میں کھیلے گئے میچ کے دوسرے ہی اوور میں تمیم اقبال نے سورنگا لکمل کی گیند کو پْل کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے اور گیند سیدھی ان کی کلائی پر جالگی۔ 3 گیندوں پر 2 رنز بنانے والے بلے باز نے فوری طورپر فزیوتھراپسٹ کی جانب اشارہ کیا اور انہیں میدان سے باہر لے جا کر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ ہسپتال میں کیے گئے ایکسرے کے دوران ان کی الٹی کلائی کے ساتھ ساتھ شہادت کی انگلی میں فریکچر کی نشاندہی ہوئی اور وہ آئندہ 6 ہفتوں تک کرکٹ کے میدانوں سے دور رہیں گے۔ اوپننگ بلے باز آج واپس بنگلہ دیش چلے جائیں گے اور ان کی جگہ متبادل بلے باز نظم الحسین سنٹو کو افغانستان کے خلاف میچ میں کھلائے جانے کا امکان ہے حالانکہ ان دنوں وہ بھی انگلی کی انجری کا شکار ہیں۔ تاہم اوپننگ بیاٹسمین نے حیران کن حد تک بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انجری کے باوجود ضرورت پڑنے پر دوبارہ بیٹنگ کیلئے میدان میں آگئے تھے۔

جواب چھوڑیں