تیونس کے وزیراعظم معطل حکمراں جماعت میں رسہ کشی جاری

تیونس کی حکمراں جماعت ندا تونس نے وزیراعظم یوسف شاہد کو معطل کردیا ہے اور ان کا معاملہ مزید کارروائی کے لیے انضباطی کمیٹی کے سپرد کردیا ہے۔وزیراعظم یوسف شاہد اور تیونسی صدر الباجی قائد السبسی کے بیٹے حافظ قائد السبسی کے درمیان گذشتہ کئی ماہ سے محاذ آرائی جاری ہے۔حافظ السبسی حکمراں جماعت نداء تونس کے سربراہ ہیں اور وہ وزیراعظم کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے لیے کوشاں ہیں۔یوسف شاہد نے جمعہ کو ندا تونس کی قیادت کے درمیان باہمی چپقلش پر کڑی نکتہ چینی کی تھی اور کہا تھا کہ اس باہمی آویزش کے نتیجے میں ان کی حکومت کی ملکی معیشت کی بحالی کے لیے کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔انھوں نے ایک پالیسی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ ثانوی سیاسی تنازعات حکومت کے کام میں رخنہ ڈال رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں