راج ناتھ سنگھ نے ایمس میں منوہرپاریکر کی مزاج پرسی کی

مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے اتوار کے دن چیف منسٹرگوا منوہرپاریکر کی مزاج پرسی کے لئے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس (ایمس) کا دورہ کیا‘ جو پتہ کی کینسرکے لئے اس ہاسپٹل میں زیرعلاج ہیں۔ راج ناتھ سنگھ نے ٹوئٹ کیاکہ میں نے ڈاکٹروں سے بھی بات چیت کی۔ میں اوپر والے سے دعا کرتا ہوں کہ پاریکر جلد صحت یاب ہوجائیں۔ 62 سالہ منوہرپاریکر کو ہفتہ کے دن ایمس میں شریک کرایاگیا۔ فروری سے وہ امریکہ ‘ممبئی اور گوا کے ہسپتالوں میں شریک کرائے جاتے رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے بموجب چیف منسٹر گوا کے ایمس میں کئی معائنے کئے جارہے ہیں۔ ہسپتال ذرائع نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔ انہیں ہسپتال کے پرانے نجی وارڈ میں شریک کرایاگیا ہے جہاں ڈپارٹمنٹ آف گیسٹرو کے ڈاکٹرپرمود گرگ کی نگرانی میں ان کا علاج چل رہا ہے۔ جاریہ سال امریکہ کے ایک اسپتال میں منوہرپاریکر کا تین ماہ طویل علاج ہوا تھا۔

جواب چھوڑیں