ٹرمپ کو ’’پاگل کتا ‘‘کہنے پر امریکی وزیر دفاع کی برطرفی کاامکان

امریکی سیکریٹری دفاع جیمس میٹس کا امریکہ کے صدر ٹرمپ کو ’پاگل کتا‘ کہنا خسارہ کا باعث بن گیا۔دی نیویارک ٹائمز کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے وسط انتخابی مہم کے بعد جیمس میٹس کو برطرف کیے جانے کا امکان ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ گزشتہ چند ماہ سے امریکی صدر اور سیکریٹری دفاع کے مابین نیٹو پالیسی پر شدید تنازعہ جاری ہے کہ آیا شمالی کوریا کے ساتھ وسیع پیمانے پر فوجی مشقیں کی جائیں اور امریکہ کو ایران جوہری معاہدہ سے دستبردار ہونے والے فیصلے سے پیچھے ہٹنا چاہیے۔دوسری جانب جیمس میٹس کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ جتنا وقت سکریڑی دفاع نے گزار ہے اس دوران وہ خود کو معاملات سے دور رکھنے کی کوشش کرتے رہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ کی سوچ میں غیریقنی طور پر تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔اخبار کے مطابق اب سیکریٹری دفاع جیمس میٹس ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرنے گریزاں ہیں اور پنٹگان حکام کا کہنا ہے کہ جیمس میٹس نے خود کو وفادار ظاہر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔نیوی سے ریٹائرڈ کیپٹن جیف ڈیوس اور جیمس میٹس کے سابق ترجمان نے بتایا کہ جیمس میٹس کے ڈی این اے میں جھوٹ شامل نہیں ہے اور ناہی غداری کے مرتکب ہو سکتے ہیں۔سینیٹ آرمڈ سروس کمیٹی کے ڈیموکریٹ سنیٹر جیک ریڈ نے بتایا کہ اگر جیمس میٹس کو پینٹاگون سے رخصت کیا گیا تو اس کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی خلاء غیرمعمولی طور پر نقصان کا باعث بنے گی۔

جواب چھوڑیں