چین سے متصل سرحد پر ہندوستان پوری طرح چوکس: نرملا سیتا رمن

ہندوستان ‘چین سے متصل حقیقی خطہ قبضہ پر اپنی چوکسی کم نہیں کرے گا۔ وزیردفاع نرملا سیتا رمن نے یہ بات کہی۔لگ بھگ ایک ماہ قبل نرملا سیتا رمن نے اپنے چینی ہم منصب سے بات چیت کی تھی۔ پی ٹی آئی نے جب ان سے پوچھا کہ آیا ہندوستان ابھی بھی پوری طرح چوکس ہے تو نرملا سیتارمن نے جواب دیا کہ یقیناً چوکس ہے۔ یہ پوچھنے پر کہ آیا مودی اور شی جن پنگ کی چوٹی ملاقات میں دونوں ممالک کی فوجوں کو سرحد پر امن برقرار رکھنے جو رہنمایانہ خطوط جاری کئے گئے تھے آیا وہ کام کررہے ہیں وزیر دفاع نے جواب دیا کہ میرا ماننا ہے کہ وہ کام کررہے ہیں۔ اسی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ ملک کی وزیردفاع ہونے ناطے انہیں سرحدی گارڈس کو الرٹ رکھنا ہوگا۔

جواب چھوڑیں