ویاپم اسکام میں ملوث افراد کو فرار ہونے نہیں دیا جائیگا:راہول

صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج کہاکہ مدھیہ پردیش کے ’ ویاپم‘ اسکام میں ملوث افراد کو ملک سے فرار ہونے نہیں دیا جائے گا جبکہ ماضی میں شراب کا تاجر وجئے مالیا‘ ملک سے فرار ہوگیا تھا۔ (مذکورہ ویاپم اسکام‘ پیشہ وارانہ کورسس میں داخلہ‘ سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے ریاکٹ اور ای ٹنڈر سے متعلق ہے ) ۔مدھیہ پردیش پروفیشنل اگزامنیشن بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ امتحانات میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات‘ متعدد مرکزی ایجنسیاں کررہی ہیں۔ اِس بورڈ کو ہندی میں ویاپم (ویویاسائک پرکشا منڈل) بھی کہاجاتا ہے۔

جواب چھوڑیں