سری کانت چائنا اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں

ساتویں سیڈ ہندوستان کے کیدامبی سری کانت نیڈنمارک کے رسمس گیمکے کو یکطرفہ طور پر 21۔9، 21۔9 سے ہراکر پری کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا جبکہ ایچ ایس پرنے کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔سری کانت نے گیمکے سے اپنا مقابلہ 31 منٹ میں جیتا اور پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ اب کیدامبی کا مقابلہ تھائی لینڈ کے سوپنیو اَوی ہنگسیسن سے ہوگا جن کے خلاف ان کا ریکارڈ2-0ہے ۔اس دوران پرنے کو آٹھویں سیڈ ہانگ کانگ کے اینکے لانگ اینگس نے 34منٹ میں 21۔16،21۔12سے شکست دی۔ ہندوستان کی سائنا نہوال کل پہلے دور میں ہار گئی تھیں۔مکس ڈبلس زمرہ میں ساتوک سیراج رینکی ریڈی اور اشونی پونپا نے انگلینڈ کے مارکس اور لارین اسمتھ کو 63 منٹ تک چلے مشکل مقابلے میں 21۔13، 20۔22، 21۔17 سے شکست دیکر پری کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا لیکن ساتوک سیراج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی کو مرد ڈبلز میں نیز اشونی بوپنا اور این سکی ریڈی کو خاتون ڈبلز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

جواب چھوڑیں