تشدد کے مناظر کو بار بار ٹیلی کاسٹ کرنا کو ڈ کے منافی

 تلنگانہ کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی ) نے جمعرات کو کہا کہ مخصوص ٹی وی چیانلس ، ناموس قتل کے نام پر گھناونے تشدد کے مناظر بار بار ٹیلی کاسٹ کررہے ہیں۔ ان مناظر کو مسلسل ٹیلی کاسٹ کرنے سے اس طرح کے مزید واقعات کو شئے ملنے کا امکان ہے ۔ کسی جرم کے مناظر کو بار بار ٹیلی کاسٹ کرنا سماج میں تشدد کو ہوا دینے کے مماثل ہے اور یہ عمل کیبل ٹی وی نیٹ ورکس( ریگولیشن ) ایکٹ بابتہ1995 کے تحت پروگرام کو ڈ کے خلاف ہے ۔ اپنے بیان میں ڈی جی پی مہندر ریڈی نے تمام ٹی وی چیانلوں کے انتظامیہ سے خواہش کی ہے کہ وہ پروگرام کو ڈ پر سختی کے ساتھ کاربند رہیں اور ٹیلی کاسٹ کیا جانے والا متن، عوام اور سماج کے مفاد میں ہونا چاہئے ۔

جواب چھوڑیں