شلپا شیٹی بالی ووڈ میں واپسی کے لیے تیار

اداکارہ شلپا شیٹی نے کہا ہے کہ وہ بالی وڈ میں واپسی کے لیے تیا ر ہیں۔ 43 سالہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ اگر انہیں کسی اچھے کردار کی پیشکش ہو ئی تو وہ پھر سے اداکاری کرنا چاہیں گی۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ بیٹے کی دیکھ بھال کی وجہ سے ان کا اداکاری کو وقت دینا مشکل تھا ،تا ہم اب وہ اداکاری کے لیے وقت نکالنے کی پوزیشن میں آگئی ہیں۔ واضح رہے شلپا آخری بار 2007 میں فلم’’ اپنے‘‘ میں نظر آئی تھیں۔

جواب چھوڑیں