مہیش بھٹ70سال کے ہوگئے

 مہیش بھٹ کی 70ویں سالگرہ پر ان کی بیٹیوں پوجا اور عالیہ نے اعلان کیا کہ سینئر فلمساز 20سال بعد ’’سڑک2‘‘ کے ذریعہ بحیثیت ہدایت کار واپسی کریں گے۔ یہ فلم 25؍ مارچ2020کو ریلیز ہوگی۔ بھٹ نے ٹوئٹ کیا کہ ’’زندگی کبھی نہیں رکتی۔ ابھی سوچتا ہی ہوں کہ یہ پت جھڑ تھی، ایک اور بہار آجاتی ہے۔ میں خود کو آتش فشاں محسوس کرتا ہوں جو دوبارہ پھٹنے والا ہے۔کوئی آغاز یا انجام نہیں ہوتا۔ صرف زندگی کے لیے کبھی نہ ختم ہونے والا جنون قائم رہتا ہے۔ عالیہ نے نئی فلم کے اداکاروں کی تصویر شیئر کی میں پوجا اور ان کے علاوہ سنجے دت اور آدتیہ رائے کپور موجود ہیں۔ مہیش بھٹ کی 1991 کی سوپر ہٹ فلم کے سیکوئل کے اعلان کا ٹیزر بھی جاری کیا گیا۔ سابقہ فلم میں سنجے دت او رپوجا بھٹ نے کام کیا تھا۔

جواب چھوڑیں