اسمبلی ٹکٹ کے خواہشمندوں سے کانگریس کو 1076 درخواستیں وصول

 تلنگانہ کانگریس کمیٹی کوآئندہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کے خواہشمندوں کی جانب سے تاحال 1076 درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ 25 ستمبر درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ انتخابی کمیٹی کی جانب سے درخواستوں کی جانچ شروع کردی گئی ہے۔ این اتم کمارریڈی ہرایک اسمبلی حلقہ سے تین امیدواروں کے ناموں کی نشاندہی کریں گے جن کی سماجی اورمالی حالت بہترہو اوروہ عوام میں مقبولیت رکھتے ہوں۔ بعدازاں یہ تین نام اسکرنینگ کمیٹی کو پیش کئے جائیں گے ۔ اسکریننگ کمیٹی متعلقہ حلقوں میں سروے کے بعد عوام میں مقبول امیدوارکوٹکٹ دینے کی سفارش کرے گی ۔ جس کے بعد قطعی امیدوار کے نام کا اعلان کیاجائے گا۔

جواب چھوڑیں