سلمان نے ریموڈیسوزا کو” ریس 4“سے نکال دیا

معروف کوریو گرافر و فلمساز ریمو ڈی سوزا نے اپنی ہدایتکاری میں بننے والی ایکشن فلم ’ریس تھری‘ کی ناکامی کی وجہ بتا دی۔ہندوستانی ذرائع کے مطابق ریمو نے کہا کہ سلمان خان فلم کی ہدایات بھی خود ہی دیتے تھے۔ انہو ں نے کہا کہ جب سلمان کوئی ذمہ داری سنبھال لیں تو پھر دو ہی باتیں ہیں یا تو آپ تعمیل کریں اور یا الگ ہو جائیں۔ رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے ریس تھری کے بارے میں بیان کے بعد ریمو ڈی سوزا کو ”ریس 4“ کی ٹیم سے نکال دیا ۔ واضح رہے سلمان خان کی فلم ’ریس تھری‘ کو فلم کی کہانی ،کرداروں اور گرافکس میں ناتجربہ کاری کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیاتھا تاہم طویل عرصے خاموش رہنے کے بعد ریمو ڈی سوزا نے کہا تھا کہ ’ریس تھری‘ بڑی فلمی کاسٹ اور بجٹ کے باوجود توقعات کے مطابق بزنس نہیں کر سکی۔ بطور ہدایتکار یہ میری ناکامی ہے کہ میں فلم کو اس مقام تک نہیں پہنچا سکا جو میں نے سوچا تھا۔ریمو ڈی سوزا نے کہا کہ اس دوران مجھے جو ذمہ داری سونپی گئی اسے بہتر سے بہتر کرنے کے لئے میں نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی اور اپنی صلاحیت کے مطابق سب کچھ کیا۔

جواب چھوڑیں