فلم کی تشہیر کیلئے ایشیا کپ چھوڑ دیا،کوہلی پر تنقید

ممبئی:ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر نے ان پر تنقید کا نیا راستہ کھول دیا ہے ۔ قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ وہ کرکٹ کے بعد فلمی دنیا میں بھی قدم رکھنے جا رہے ہیں، جس پر مداح تجسس کا شکار ہیں۔ شیئر کی گئی تصویر سے بظاہر تو ایسا ہی لگتا ہے کہ جیسے یہ کسی فلم کا پوسٹر ہے لیکن یہ تشہیری مہم بھی ہوسکتی ہے۔ ویرات کوہلی نے تصویر شیئر کرکے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا ہے۔ ایک صارف نے ویرات کوہلی سے سوال کیا کہ ‘واقعی آپ ایک فلم کی تشہیر کے لیے ایشیا کپ اہم ٹورنامنٹ نہیں کھیل رہے؟ کیا آپ اداکار ہیں؟ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہانگ کانگ یا افغانستان کے ساتھ کوئی دو طرفہ سیریز نہیں، یہ ایشیا کپ ہے جس سے آپ باہر ہیں، اگر یہ تھکاوٹ کی وجہ سے ہے تو ٹھیک ہے لیکن فلم کی وجہ سے باہر ہونا سوالیہ نشان ہے۔ ایک اور صارف نے ویرات پر تنقید کرتے ہوئے لکھا،’ ”یہی سب کرو، جب ملک کیلئے کھیلنے کی باری آتی ہے تو بھاگ جاتے ہیں لیکن انڈین پریمیئر لیگ میں کھیلنا لازمی ہے ۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز ہارنے کے بعد اب یہی کرنا رہ گیا ؟

جواب چھوڑیں