اخوان المسلمین کے روحانی رہنماء محمد بدیع کو عمرقید

مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمین کے روحانی رہنمائ(سپریم گائیڈ) محمد بدیع کو آج عمر قید کی سزاء سنائی۔ 2013 میں بالائی مصر کے صوبہ منیا میں ایک پولیس اسٹیشن پر ہلہ بول دینے پر اُنہیں یہ سزاء سنائی گئی۔ میڈیا اطلاعات کے بموجب اخوان المسلمین کے جملہ 64افراد کو بھی سزائے عمر قیدسنائی گئی ہے۔( مصرمیں یہ سزائ‘ 25سال کی جیل کی صورت میں ہوتی ہے)۔ بتایاجاتا ہے کہ 2013 میں پولیس اسٹیشن پر ہوئے حملہ میں ایک پولیس جوان ہلاک ہوگیا تھا۔ اِس سے قبل فوج کی زیر قیادت ‘ سابق اسلام پسند صدر محمد مرسی کو برطرف کردیا گیا تھا۔ مرسی کے ایک سالہ دور حکومت کیخلاف عوامی احتجاج کئے گئے تھے۔ مذکورہ کیس میں دیگر 600 افراد پر بھی الزامات عائد کئے گئے ہیں اور ان افراد کو 15سال کی سزائے قید سنائی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں