ہندوستان کے انٹر سپٹر میزائل کی کامیاب تجرباتی پرواز

 ہندوستان نے آج رات ساحلی اوڈیشہ کے قریب سے ایک انٹر سپٹر میزائیل کی کامیاب تجرباتی پرواز کا اہتمام کیا۔ اِس طرح دو مرحلوں پر مشتمل بیالسٹک میزائل ڈیفنس سسٹم کی تیاری میں ایک اہم سنگ میل کو عبور کرلیا۔ دفاعی ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہاکہ اِس میزائل کو آج رات تقریباً8 بجکر 5 منٹ پر انٹی گریٹیڈ رینج( آئی ٹی آر ) کے عبدالکلام آئی لینڈ سے لانچ کیا گیا۔ ( قبل ازیں یہ آئی لینڈ‘ وہیلر آئی لینڈ کے نام سے جانا جاتا تھا)۔ یہ پرتھوی ڈیفنس وہیکل( پی ڈی وی) مشن‘ زمین کی فضاء سے تقریباً 50کیلو میٹر بلندی پر ‘ فضائی علاقہ میں نشانوں پر ضرب سے متعلق ہے۔ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن( ڈی آر ڈی او) کے ایک سائنسداں نے یہ بات بتائی۔ ڈی آر ڈی او ذرائع نے خبردی ہے کہ ’’ پی ڈی وی انٹر سپٹر اور ٹارگٹ میزائل دونوں ہی کا‘ کامیاب تجربہ کیا گیا‘‘۔راڈار پر مبنی اِس خودکار سسٹم کے ذریعہ دشمن کے بیالسٹک میزائل کا پتہ چلایا گیا ۔ کمپیوٹر نیٹ ورک نے راڈار سے موصولہ ڈاٹا کی مدد سے ‘ آنے والے بیالسٹک میزائل کی ٹرا جیکٹری کا قبل از قبل پتہ چلالیا گیا۔ پی ڈی وی کو ‘ لانچ کیلئے پوری طرح تیاررکھا گیا تھا اور جیسے ہی کمپیوٹر سسٹم نے کمانڈ دی‘ اِس پی ڈی وی کو لانچ کیا گیا۔

جواب چھوڑیں