گریٹر حیدرآباد کانگریس کمیٹی کی تشکیل جدید

صدر گریٹر حیدرآباد کانگریس ایم انجن کمار یادو نے آج سٹی کانگریس کمیٹی کی تشکیل جدید عمل میں لاتے ہوئے 110 عہدیداروں اور اراکین عاملہ کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ جن میں 26 نائب صدور ‘ 50 جنرل سکریرٹیز ‘ 11 سکریٹریز‘ 22 اراکین عاملہ اور ایک خازن شامل ہیں۔ نائب صدور میں انصاری احمد خاں (مشیر آباد) ‘محمد محسن قریشی (جوبلی ہلز)‘ محمد بابو خاں (جوبلی ہلز)‘ محمد مصطفی علی (عنبر پیٹ) ‘محمد ایوب خاں (صنعت نگر)‘ عثمان محمد خاں (نامپلی ) ‘ جنرل سکریٹریز میں محمد عارف الدین (گوشہ محل) ‘لیاقت علی (جوبلی ہلز)‘ محمد ذاکر حسین (خیریت آباد)‘ سید خالد شاہ حسینی (سکندرآباد)‘ فیروز احمد (نامپلی)‘ فیروز خاں (خیریت آباد)‘ سید فیروز (خیریت آباد)‘ محمد ساجد (صنعت نگر) ‘ سکریٹریز میں حسین خان (یاقوت پورہ) ‘ حیدر ظفر (چارمینار)‘ اراکین عاملہ میں محمد فرید عنبر پیٹ ‘ محمد جیون خاں (مشیر آباد) ‘ محمد معز (جوبلی ہلز) ‘ محمد غوث (جوبلی ہلز) قابل ذکر ہیں۔ جبکہ خازن کا عہدہ کے اودے چندر کو دیا گیا ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انجن کمار یادو نے کہا کہ انہوں نے کمیٹی کی تشکیل سے قبل صدر ٹی پی سی سی اتم کمار ریڈی‘ انچارج آر سی کنتیا اور شہر کے تمام سینئر کانگریس قائدین سے مشاورت کی ہے اور ان کے سفارش کردہ ناموں کو بھی کمیٹی میں شامل کیاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی میں تمام طبقات کو مناسب نمائندگی دی گئی ہے۔ بالخصوص انتخابات کے پیش نظر نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ نمائندگی دی گئی۔ انہوں نے تمام عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ متعلقہ اسمبلی حلقوں میں پارٹی کی کامیابی کے لئے سرگرم عمل ہوجائیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ گریٹر حیدرآباد اور تلنگانہ میں کانگریس کوشاندار کامیابی حاصل ہوگی ۔ یہاں اس بات کاتذکرہ ضروری ہے کہ سٹی کانگریس کمیٹی میں پرانا شہر سے برائے نام نمائندگی دی گئی ۔ حلقہ اسمبلی چارمینار سے 4‘حلقہ اسمبلی کاروان سے 3‘ حلقہ اسمبلی یاقوت پورہ سے 2‘ حلقہ اسمبلی بہادر پورہ سے 5‘ اور ملک پیٹ سے 5قائدین کونمائندگی دگئی ۔حلقہ کو چندرائن گٹہ سے صرف ایک لیڈرموہن ریڈی رکن عاملہ کی حیثیت سے شامل کیاگیاہے ۔ سب سے زیادہ جوبلی ہلز سے 15اور صنعت نگر سے 14قائدین کو کمیٹی میں عہدے دیئے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں