حیدرآباد میٹرو کو دنیا میں پہلا مقام۔ایک سروے

 منیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو ریل لمیٹڈ این وی ایس ریڈی نے کیولیس کے گلوبل ہیڈ برنارڈ ٹباری کا شکریہ ادا کیا کیونکہ انہوں نے حیدرآباد میٹرو کو چلانے کیلئے اعلیٰ ترین معیارات کو اختیار کرنے کے سلسلہ میں مناسب رہبری کی جس کی وجہ سے حیدرآباد میٹرو کو دنیا کی سب سے اچھی میٹرو کا اعزاز عطا ہوا۔ حیدرآباد میٹرو ریل لمیٹڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس نوٹ میں بتایا گیا کہ جیسا کہ کیولیس حیدرآباد ایم آر ٹی ایس لمٹیڈ جو حیدرآباد میٹرو کو چلاتی ہے اور جس کو ایل اینڈ ٹی کی جانب سے اس خصوص میں کنٹراکٹ دیا گیا ہے اس کے منیجنگ ڈائرکٹر ایرک موئینیر نے صحیفہ نگاروں کیساتھ کل کی نشست کے دوران تذکرہ کیا ہے حیدرآباد میٹرو کو ساری دنیا کے 13 ماس ٹرانزٹ سسٹمس میں جس کو کیولیس گروپ کی جانب سے چلایا جاتا ہے مسافرین کے اطمینان کے سلسلہ میں پہلا مقام حاصل ہوا ہے۔ کیولیس گروپ ایک فرانسیسی عالمی ادارہ ہے جو کئی خطوں کے متعدد بڑے شہروں میں میٹروس، ٹرام ویز، عصری بس نظام وغیرہ کو چلاتا ہے۔ ان کی جانب سے حال ہی میں 13 شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کا جس کو ان کی طرف سے چلایا جاتا ہے سروے کیا گیا اور یہ معلوم کیا گیا کہ آیا مسافرین مطمئن ہیں یا نہیں ہیں۔ حیدرآباد میٹرو کو 98 فیصد مسافرین کے اطمینان کے ساتھ پہلا مقام حاصل ہوا اور اس نے لندن میٹرو، ملبورن ٹرام وے، بوسٹن میٹرو، اسٹاکہوم بس سسٹم، لیان میٹرو اینڈ بس سسٹمس، مانچسٹر میٹرو، بارڈیاکس ٹیم اینڈ بس سسٹمس وغیرہ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

جواب چھوڑیں