سائنا اورکیشپ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے

) اولمپک میڈلسٹ سائنا نہوال اس سال بیڈمنٹن کھلاڑی پی کشیپ کے ساتھ ازدواجی زندگی میں منسلک ہونے جارہی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے والے 32 سالہ کشیپ اور 28 سالہ سائنا اس سال دسمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو سکتے ہیں۔ کہاجا رہا ہے کہ شادی اس سال 16 دسمبر کو ہو سکتی ہے جس میں تقریباً 100 مہمانوں کو دعوت دی گئی ہے جبکہ 21 دسمبر کو استقبالیہ تقریب منعقد ہوگی۔اس سال گولڈ کوسٹ دولت مشترکہ کھیلوں کے دوران بھی سائنا نے کشیپ کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشیپ نے انہیں جیتنے کے لئے کافی حوصلہ افزائی کی تھی۔ سائنا نے گولڈ کوسٹ میں پی وی سندھو کو شکست دے کر خواتین کے سنگلز کا طلائی تمغہ جیتا تھا۔28 سالہ سائنا نے اپنے کیریئر میں اب تک 20 اہم خطاب جیتے ہیں جس میں لندن اولمپکس کا سنگلز کا کانسہ اور عالمی چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ شامل ہے ۔ وہیں مردوں میں اسٹار کھلاڑیوں میں شامل کشیپ دنیا میں چھٹے رینک تک پہنچ چکے ہیں، اگرچہ چوٹ کے بعد ان کی کارکردگی اور رینکنگ میں کمی آئی ہے ۔سائنا فی الحال کوریا اوپن میں کھیل رہی ہیں. تین بار کی قومی چیمپئن اور سابق نمبر ایک سائنا نے حال ہی میں ایشیائی کھیلوں میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔

جواب چھوڑیں