منموہن سنگھ ’’دی ایکسی ڈینٹل پرائم منسٹر‘‘ دیکھیں:انوپم کھیر

 انوپم کھیر نے منموہن سنگھ سے فلم ’’دی ایکسی ڈینٹل پرائم منسٹر‘‘ دیکھنے کی خواہش کی جس میں اداکار نے سابق وزیراعظم کا کردار ادا کیا۔ انوپم نے سنگھ کو ان کی 86ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ’’محترم ڈاکٹر منموہن سنگھ! سالگرہ بے حد مبارک۔ اگر کبھی آپ ہماری فلم دیکھیں تو شاید مجھے آپ کے ساتھ چائے پینے اور کیک کھانے کا موقع مل جائے۔ میں وعدہ کرتا ہوں، آپ کو میرا کام پسند آئے گا۔‘‘ 63سالہ اداکار نے کہا کہ سنگھ کا ان کا کردار مکمل ’’ سنجیدہ اور ایماندار‘‘ ہے۔ یہ فلم منموہن سنگھ کے سابق میڈیا مشیر سنجے بارو کی کتاب پر مبنی جس میں اکشے کھنہ نے بارو اور دیویا سیٹھ نے منموہن سنگھ کی بیوی گُرشرن کور کا کردار ادا کیا ۔فلم کے ہدایت کار پہلی مرتبہ ہدایت کاری میں قدم رکھنے والے وجئے رتناکر گٹے ہیں جبکہ ہنسل مہتا اس کے تخلیقی پروڈیوسر ہیں۔ بوہرا برادرس کی اس فلم کی کہانی میانک تیواری نے لکھی جو 21؍ دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔

جواب چھوڑیں