میتھیوز کا ونڈے اسکواڈ سے اخراج۔ملنگا برقرار

سری لنکن سلکٹرس نے انگلینڈ کے خلاف 10 اکتوبر سے شروع ہونے والی 5 میاچس کی ونڈے سیریز کیلئے سابق کپتان اور اسٹار آل رائونڈر انجیلو میتھیوز کو 15 رکنی ونڈے اسکواڈ سے باہر کردیا۔ سلکشن کمیٹی نے یو اے ای میں جاری ایشیاء کپ میں ٹیم کے ناقص مظاہرہ کے باعث میتھیوز کو محدود اوورس کی قیادت سے بھی برخواست کرتے ہوئے دنیش چندیمل کو تینوں فارمیٹ کی قیادت سونپی تھی۔ تاہم سلکٹرس نے میتھیوز کو ٹسٹ اسکواڈ میں برقرار رکھا۔ گذشتہ برس پاکستان کے خلاف ونڈے کیریر کی شروعات کرنے والے سدیرا سمراوکرما کو میتھیوز کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیاہے۔ سمراوکرما نے لسٹ اے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 59.2 کی اوسط سے 296 رن بنائے ہے۔ تجربہ کار فاسٹ بولر لست ملنگا ایک مرتبہ پھر سلکٹرس کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے جنہیں ونڈے اسکواڈ میں شامل کیاگیاہے۔ ملنگا نے ایشیاء کپ کے 2 میاچس میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹس حاصل کئے تھے۔ ملنگا کی تقریباً 2 برس بعد ونڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ونڈے اسکواڈ اس طرح ہے۔ دنیش چندیمل ( کپتان)‘ اپل تھرنگا‘ سدیرا سمراوکرما‘ ڈکویلا‘ دھننجیا ڈی سلوا‘ تھیسارا پریرا‘ اکیلا دھننجیا‘ چمیرا‘ لست ملنگا‘ امیلا اپونسو‘ لکشن سنداکن‘ نووان پرادیپ‘ کاسون رجیتھا‘ کوسال پریرا ۔

جواب چھوڑیں