وزیرفینانس ای راجندر‘نمائش سوسائٹی کے دوبارہ صدرمنتخب

ریاستی وزیرفینانس ای راجندر کا مزید ایک سال کے لئے حیدرآباد نمائش سوسائٹی کے صدرکے طورپردوبارہ انتخاب عمل میں آیا ۔ 22 ستمبرکومنعقدہ جنرل باڈی اجلاس کے بعد سوسائٹی کے انتخابات منعقدہوئے جس میں ای راجندر کااتفاق رائے سے دوبارہ صدر سوسائٹی انتخاب عمل میںلایاگیا ۔ اس کے علاوہ سوسائٹی کی نئی باڈی کابھی انتخاب عمل میں آیا۔نئی باڈی بھی ڈاکٹربی سرینواس ریڈی کا بطورنائب صدر‘جی رنگا ریڈی کا بطور اعزازی سکریٹری ‘بی سریندر ریڈی اعزاز جوائنٹ سکریٹری‘ ایم چندرا شیکھر اعزازی خازن منتخب ہوئے جبکہ ارکان سوسائٹی میں ای راجندر کمار‘بی موہن‘ بی این راجیشور‘ پی پرپناتھ ریڈی‘ ڈاکٹر سوریاکمار اوروی ستیاندر شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں