ٹی آر ایس کے انتخابی جلسوں کا3اکتوبر کو نظام آباد سے آغاز

 تلنگانہ میں آئندہ ماہ سے انتخابی سرگرمیوں میں شدت پیدا ہوگی۔ ٹی آر ایس سربراہ ، ونگرانکار چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ،3اکتوبر کو نظام آباد میں پہلے ، انتخابی جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ کے چندر شیکھر راؤ، 3اکتوبر کو نظام آباد میں منعقد شدنی جلسہ عام میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ جس کے ساتھ ہی وہ، سابق 5اضلاع نلگنڈہ، ورنگل ، محبوب نگراور کھمم میں بھی انتخابی جلسوں کا اہتمام کیا جائے گا ۔ جس میں توقع ہے کہ کے سی آر شرکت کریں گے پارٹی کا دوسرا عوامی جلسہ4؍ اکتوبر کو نلگنڈہ میں منعقد ہوگا جبکہ5 ؍ اکتوبر کو ونپرتی میں بھی جلسہ منعقد کیا جائے گا ۔ کے چندر شیکھر راؤ 7 اور8 اکتوبر کو بالترتیب ورنگل اور کھمم میں منعقد شدنی جلسوں سے خطاب کریں گے ۔ اسمبلی تحلیل کرنے کے دوسرے دن7 ستمبر کو کے سی آر نے ضلع سدی پیٹ کے حسن آباد میں بڑے عوامی جلسہ سے خطاب کیا تھا ۔ جس میں کے سی آر نے پارٹی کیڈر کو انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایت دی تھی کے سی آر کی اس ہدایت کے بعد اضلاع میں ریاستی وزرا اور پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ، سابق ارکان اسمبلی نے ٹی آر ایس کی انتخابی مہم شروع کردی ہے۔

جواب چھوڑیں