کانگریس قائد سیدابراہیم کی ایڈیٹرانچیف روزنامہ منصف سے ملاقات

صدرتلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی این اتم کمارریڈی نے گذشتہ روز ایڈیٹرانچیف روزنامہ منصف جناب خان لطیف محمدخان سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات کے دوران خان لطیف محمدخان نے اتم کمار ریڈی کو محبوب نگر حلقہ اسمبلی سے مسلم امیدوارٹہرانے کا مشورہ دیتے ہوئے سید ابراہیم کوپارٹی ٹکٹ دینے کی سفارش کی تھی ۔ این اتم کمارریڈی نے اس تجویزپرمثبت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ممکنہ تعاون کرنے کا تیقن دیا ۔اتم کمارریڈی کے اس تیقن کے بعد حلقہ اسمبلی محبوب نگر سے مسلم امیدوارکوٹکٹ دینے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ سابق میں سیدابراہیم نے محبوب نگر اسمبلی حلقہ سے انتخابات میںحصہ لیتے ہوئے مسلسل دوبار دوسرے مقام پر رہے تھے۔

جواب چھوڑیں