بی جے پی رکن اسمبلی سنگیت سوم کی قیام گاہ پر فائرنگ اور گرینیڈ حملہ

 بی جے پی رکن اسمبلی سنگیت سوم کی میرٹھ میں رہائش گاہ پر آج صبح کی اولین ساعتوں میں چند نامعلوم افراد نے فائرنگ کی اور ہینڈ گرینیڈ پھینکا۔ سنگیت سوم‘ مظفرنگر فسادات کیس کے ملزم بھی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ یہاں لال کرتی علاقہ میں سرڈھانہ کے رکن اسمبلی کی رہائش گاہ پر رات تقریباً ایک بجے کئے گئے اس حملہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ اس سلسلہ میں 5 پولیس ملازمین کو معطل کردیا گیا ہے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس(میرٹھ ) اکھلیش کمار نے بتایا کہ زیڈ زمرہ کی سیکوریٹی کے حامل بی جے پی رکن اسمبلی کی رہائش گاہ کی سیکوریٹی پر تعینات 5 پولیس ملازمین کو فرائض سے کوتاہی برتنے اور حملہ کے دوران جوابی کارروائی نہ کرنے کی پاداش میں معطل کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں