سائنا نہوال کوریا اوپن کے کوارٹر فائنل میں

 کوریا اوپن میں واحد بچی ہندوستانی کھلاڑی سائنا نہوال نے اپنی شاندار کارکردگی برقرار رکھتے ہوئے کوریا کی کم گانا یون کو جمعرات کو مسلسل گیموں 21-18، 21-18 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔اس سال دولت مشترکہ کھیلوں کا طلائی تمغہ جیتنے کے بعد اپنے پہلے خطاب کی تلاش میں لگی پانچویں سیڈ سائنا نے کوریا کی کھلاڑی کو 37 منٹ میں شکست دے دی۔ عالمی درجہ بندی میں 10 ویں نمبر کی ہندوستانی کھلاڑی 80 ویں نمبر کے کوریا کے کھلاڑی کے ساتھ یہ پہلا کیریئر مقابلہ تھا۔سائنا نے پہلے گیم میں 6-2، 10-2، 15-8 اور 16-10 کی بڑی برتری بنائی لیکن کوریا کھلاڑی نے مسلسل چھ پوائنٹس لے کر اسکور 16-16 سے برابر کیا۔ سائنا 17-16 سے آگے ہوئیں لیکن پھر اسکور 17-17 ہو گیا۔ سائنا نے مسلسل تین پوائنٹس لئے اور 20-17 کی برتری بنانے کے بعد 21-18 پر پہلا گیم ختم کر دیا۔دوسرے گیم میں کم نے اچھی شروعات کی اور 4-0 کی برتری بنائی۔ کم پھر 8-1، 11-6 اور 13-10 سے آگے ہو گئیں لیکن سائنا نے مسلسل سات پوائنٹس لیے اور 17-10 سے برتری حاصل کر لی۔ سائنا نے پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور اس کھیل کو بھی 21-18 پر ختم کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لیا۔

جواب چھوڑیں