فیصلہ پر تفصیلی غور و خوص کیا جائے گا : مسلم پرسنل لا بورڈ

 آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ بابری مسجد کے سلسلہ میں سپریم کورٹ میں جو مقدمہ چل رہا تھا اس کا فیصلہ آگیا مگر یہ فیصلہ بابری مسجد کی حقیت (ملکیت )کے معاملہ پر نہیں ہے۔ حقیت کا مقدمہ جو سپریم کورٹ میں چل رہا ہے اس کی سماعت 29 اکتوبر کومقرر کی گئی ہے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا ولی رحمانی نے مزید کہا کہ چند دنوں میں نئے چیف جسٹس کا تقرر ہوگا اور وہ سپریم کورٹ کی بنچ کو متعین کریں گے۔ اس بنچ کے سامنے پورے مقدمہ کی سماعت ہوگی ۔ جہاں تک سپریم کورٹ کے آج کے فیصلہ کا تعلق ہے وہ پرپیج ہے اور اس کی تفصیلات پر قانون دانوں سے مشورہ کیا جارہا ہے۔ اس موضوع پر قانونی جائزہ کمیٹی کی میٹنگ بھی ہوگی اور فیصلہ کے مندرجات پر تفصیلی غور وفکر کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں