ہندوستان سے 2 میاچ ہارکر دنیا ختم نہیں ہوگئی:شعیب ملک

 پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سب سے تجربہ کار کھلاڑی شعیب ملک نے کہاکہ ہندوستان سے 2 میچ ہارکر دنیا ختم نہیں ہوگئی۔ دبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آل راؤنڈر نے کہاکہ پاکستانی کرکٹرز میں صلاحیتوں کی نہیں تجربہ کی کمی ہے، حالات کو دیکھتے ہوئے حکمت عملی کے مطابق کھیلیں تو بیٹنگ میں استحکام آسکتاہے۔ شعیب ملک نے کہاکہ یو اے ای میں وکٹیں 300 یا 350 رنز والی نہیں ہیں، ابتداء میں سنبھل کر کھیلا جائے تو بعد میں اسٹروکس کھیلنے کا بھی موقع ملتاہے۔ انہوں نے کہاکہ بیاٹسمین ہوں یا بولر پلان کے مطابق اپنی ذمہ داری نبھائیں تو فارم میں واپس آسکتے ہیں۔ آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ ہندوستان کے ہاتھوں دوسرے میچ میں شکست کے بعد ابھی تک اسی ضمن میں بات چیت ہوئی ہے، کھلاڑیوں کا حوصلہ بھی بڑھایا ہے، ٹیم نوجوان کرکٹرز پر مشتمل ہے، کھیلیں گے تو سیکھنے کا موقع ملے گا، ہار جیت اپنی جگہ پاکستان کرکٹ درست سمت میں گامزن ہے ۔انہوں نے کہاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو تجربہ حاصل ہونے میں وقت لگے گا۔

جواب چھوڑیں