انسانی حقوق کارکنوں کی نظربندی میں مزید توسیع

 سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن 2:1 کے اکثریتی فیصلہ میں مہاراشٹرا کے بھیما ۔ کورے گاؤں کیس میں 5 کارکنوں کی گرفتاری میں مداخلت سے انکار کردیا۔ اس نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم(ایس آئی ٹی) تشکیل دینے سے بھی انکار کردیا اور پونے پولیس کو تحقیقات جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔ اکثریتی فیصلہ میں جسے جسٹس اے ایم کھنولکر نے اپنی اور چیف جسٹس دیپک مشرا کی طرف سے پڑھ کر سنایا‘ کہا گیا کہ 5 انسانی حقوق کارکنوں سدھا بھاردواج‘ وراورا راؤ‘ گوتم نولکھا‘ ورنن گونزالویز اور ارون فریرا کی گھر پر نظربندی مزید 4ہفتے جاری رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *