انوشکا نے اعتماد کی دولت سے مالا مال کیا:کوہلی

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے کہاکہ اہلیہ انوشکا شرما نے مجھے اعتماد کی دولت سے روشناس کرایا اور ہمیشہ آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔ حکومت کی جانب سے کھیلوں کا سب سے بڑا ایوارڈ ’راجیو گاندھی کھیل رتنا‘ ملنے پر کپتان نے سوشل میڈیا پر اہلیہ انوشکا کی تصویر پوسٹ کی اور لکھا یہ ہے وہ شخصیت نے جس نے تمام تر رکاوٹوں کے باوجود مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ اور ہمت دی۔ اس نے زندگی میں مثبت چیزوں کی جانب رہنمائی فراہم کی۔ یہی میری زندگی ہے۔ صدرجمہوریہ نے گزشتہ روز ویراٹ کوہلی کو کھیل رتنا ایوارڈ پیش کیا۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے تیسرے ہندوستانی کپتان ہیں۔ ہندوستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی نائب کپتان سمرتی مندھنا کو بھی ارجنا ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وہ یہ ایوارڈ لینے والی 10 ویں خاتو ن کرکٹر ہیں۔

جواب چھوڑیں