ترک صدر اردغان کا جرمنی میں شاندار استقبال

 ترک صدر رجب طیب اردغان آج بروز جمعہ اپنے دورہ جرمنی کے دوران اپنے جرمن ہم منصب فرانک والٹر شٹائن مائر اور چانسلر انجیلامرکل سے ملاقات کر رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ جمعہ کی صبح برلن میں واقع صدر دفتر پہنچنے پر باقاعدہ فوجی اعزاز کے ساتھ ان کا استقبال کیا گیا۔ حکام کے مطابق دوپہر کو اردغان جرمن چانسلر انجیلامرکل سے ملاقات کریں گے۔ ہفتے کے دن اردغان کولون میں ایک نئی مسجد کا افتتاح بھی کریں گے۔ اردغان کے دورہ جرمنی کے موقع پر برلن میں متعدد مقامات پر ان کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں