تلنگانہ میں نومبر کے دوران اسمبلی انتخابات۔دیگر 4 ریاستوں کے ساتھ رائے دہی،مرکزی الیکشن کمیشن کا فیصلہ

 مرکزی الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات دیگر چار ریاستوں مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور میزورم کے ساتھ منعقد کئے جائیں۔ مرکزی الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اس کی ٹیم دس روز کے اندر ریاست تلنگانہ کا دورہ کرے گی اور اس کے بعد یہ پولنگ کی تواریخ کو قطعیت دے گا۔ معلوم ہوا ہے کہ پانچوں ریاستوں میں انتخابات کا شیڈول اکتوبر کے دوسرے ہفتہ میں جاری کیا جائے گا۔ انتخابات ہوسکتا ہے کہ نومبر کے مہینہ میں منعقد کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ تلنگانہ اسمبلی کومیعاد ختم ہونے 9 ماہ قبل تحلیل کردیا گیا ہے جس کے باعث اس ریاست تلنگانہ میں قبل از وقت انتخابات منعقد کئے جارہے ہیں۔

جواب چھوڑیں