شاہ عبداللہ سیکرٹری جنرل ’یو این‘ کے مذہبی مشیر مقرر

اقوام متحدہ کی مشاورتی کونسل نے سعودی عرب کے شاہ عبداللہ مرکز برائے مذہبی ہم آہنگی کے جنرل سیکرٹری فیصل بن عبدالرحمان بن معمر کو ’یو این‘ میں مذہبی امورکا مشیر مقرر کیا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی مذہبی اہم آہنگی سے متعلق کمیٹی کے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ہونے والے ایک اجلاس میں ’شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز بین المذاہب ڈائیلاگ سینٹر‘ کے جنرل سیکرٹری کو ’یو این‘ میں مذہبی امور کا مشیر مقرر کیا گیا۔ میڈیا‘ سے بات کرتے ہوئے فیصل بن معمر نے اقوام متحدہ میں اہم ذمہ داری ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی کونسل برائے مذہبی ہم آہنگی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ میں مذہبی امور کے مشیر کی ذمہ داری ملنا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز عالمی ڈئیلاگ سینٹر اور سعودی عرب کی مذہبی ہم آہنگی سے متعلق خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے شاہ عبداللہ ڈائیلاگ مرکز پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس کی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔ بن معمر نے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام اور شاہ عبداللہ ڈائیلاگ سیںٹر میں مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے ہونے والی خدمات کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہ عبداللہ ڈائیلاگ مرکز نے مذہبی ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے اسلام اور دوسرے مذاہب کے پیروکاروں کو ایک دوسرے کے قریب کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ وہ اقوام متحدہ کے فورم پر بھی مذہبی ہم آہنگی اور اسلام کے حوالے سے اٹھائے جانے والے خدشات کو دور کرنے کی مساعی جاری رکھیں گے۔

جواب چھوڑیں