ماں اور بہنوں کے وقار کو مجروح نہ کریں :نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے آج طلبہ سے کہا کہ وہ ایسی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہوں جن سے خواتین کا وقار متاثر ہو اور ہنوز بلند اخلاق اور اپنے کردار کو زندگی میں بلند رکھنے کا عزم رکھے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنا لوجی گوا کے چوتھے کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر نے گریجویٹ طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ کبھی مختصر راستہ کو اختیار نہ کریں اور نہ ہی نئی بلندیوں تک پہنچنے کے لیے عجلت کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت ِ انجینئرس طلبہ کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ اجتماعی ضروریات پر نظر رکھیں ، تاکہ وہ مقبولیت حاصل کریں اور اختراعی انداز کے ساتھ ساتھ لاگت پر مبنی نتیجہ خیز حل پر توجہ دیں۔ بطورِ خاص ہیلتھ کیئر اور تعلیم کے شعبہ میں وہ اپنی توجہ مبذول رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں کہیں طلبہ جاتے ہیں انہیں چاہیے کہ اپنے مقاصد سے نہ ہٹیں جو سماج اور ملک کے تئیں ہیں۔ آپ اپنے انجینئرنگ پیشہ کی خاطر اخلاقی امور کو نظرانداز نہیں کرسکتے اور یاد رکھیں اپنے مقصد کے لیے آپ جو بھی حصہ سماج کے لیے ادا کرتے ہیں ، یہ ایک ذمہ داری اور عزم کا احساس ہونا چاہیے ، تب آپ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

جواب چھوڑیں