مسافر طیارہ بحر الکاہل میں جا گرا ، تمام افراد معجزاتی طور پر محفوظ

پاپوا نیو گِنی کی قومی فضائی کمپنی کا ایک 737 بوئنگ مسافر طیارہ جمعہ کے روز مائیکرونیشیا کے علاقے میں ایک جزیرے پر اترنے کے دوران بحر الکاہل کے سمندر میں جا گرا۔ تاہم مقامی اخبارات اور فضائی کمپنی کا کہنا ہے کہ طیارے کا آدھا حصّہ پانی میں ڈوب جانے کے باوجود اس میں سوار تمام 47 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ مذکورہ طیارہ وینو ایئرپورٹ کے رن وے پر اترنے کے دوران غائب ہو گیا اور پھر سمندر میں جا گرا۔ انگریزی اخبار “پیسیفک ڈیلی نیوز” نے ایئرپورٹ کے ایک عہدے دار ے حوالے سے بتایا کہ طیارے میں 36 مسافر اور عملے کے 11 ارکان سوار تھے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر اور وڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چھوٹی کشتیوں میں سوار مقامی آبادی کے لوگ جہاز میں پھنسے افراد کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فضائی کمپنی کا کہنا ہے کہ کسی مسافر کو بھی غیر معمولی چوٹیں نہیں آئیں۔ کمپنی نے طیارے میں سوار تمام افراد کے بحفاظت نکال لیے جانے کی تصدیق کی تاہم حادثے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔ پیسیفک ڈیلی نیوز اخبار کے مطابق تمام مسافروں اور عملے کے افراد کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال لے جایا گیا

جواب چھوڑیں